۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
قطر اور عمان کا صہیونیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار

حوزہ/ قطر اور عمان نے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے امریکی ایلچی کی درخواست کو مسترد کردیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی لندن سے شائع ہونے والے اخبار «رائے الیوم» کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے داماد ، مشیر اور ایلچی جیریڈ کوچنر نے قطر کے دورے کے دوران دوحہ سے درخواست کی کہ وہ  ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے باقی دور میں صہیونی حکومت کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والے ممالک میں شامل ہو جائے، باخبر ذرائع نے بتایا کہ قطری حکام نے کوچنر کی درخواست کو مسترد کردیا تاہم انھوں نے امریکہ کی دیگر درخواستوں کے جواب میں لچک دکھائی۔

یادرہے کہ کوچنر نے 12 دسمبر کو قطر کے امیر تمیم بن حمد سے ملاقات کی اور قطری میڈیا کے مطابق اس ملاقات میں دوحہ اور واشنگٹن کے مابین اسٹریٹجک تعاون کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ذرائع سے یہ پوچھے جانے پر کہ کیا عمان مراکش کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے گا ؟ان  کا کہنا ہے کہ امیرکی ایلچی نے حال ہی میں عمانی عہدیداروں سے ملاقات کی ہے تاہم انہوں نے انھوں نے ابھی فیصلہ نہیں کیا  کیونکہ فی الحال کویت کا  صیہونیوں کے ساتھ تعلقاقات بحال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .